
بال ٹیمپرنگ،آسٹریلوی کپتان سمتھ اور ڈیوڈ وارنز نے استعفیٰ دے دیا
ویب ڈیسک : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان دونوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ایسا کہنا ہے کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدرلینڈ کا، انہوں نے ایک بیانیا جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے بال ٹیمپرنگ کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
دھوکے باز آسٹریلوی کھلاڑی، کیمرے کی آنکھ نے بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑ لیا
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں چل رہے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے تھے ۔آسٹریلیوی کھلاڑی کیمرون نے جیب سے پیلے رنگ کی کوئی سخت چیز نکالی اور اسے گیند پر زور زور رگڑ رہے ہیں ، اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کیمرون نے وہ سخت چیز واپس جیب میں ڈال لی۔
BREAKING – Steven Smith and David Warner to stand down as Australia’s captain and vice-captain respectively for the remainder of the third #SAvAUS Test in Cape Town – CA CEO James Sutherland says in a statement. pic.twitter.com/AE2PO04LSg
— ICC (@ICC) March 25, 2018
کچھ ہی دیر بعد ڈریسنگ روم سے اشاروں سے کیمرون کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کی یہ حرکت پکڑی جا چکی ہے تو موصوف نے کمال ڈھٹائی کے ساتھ ٹراﺅزر کی جیب سے وہ چیز نکالی اور اسے ناکام طریقے سے اپنے انڈر وئیر میں چھپانے کی کوشش کی۔ مگر یہ کوشش بھی کیمرے میں قید ہو گئی۔
Enjoy the rest of your holiday in South Africa @cbancroft4 ✌🏼 pic.twitter.com/CTVBxB3ajF
— Simon Harmer (@SimonHarmerRSA) March 24, 2018