وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور اس کے کزن نے لڑکیاں اٹھائیں، جاوید ہاشمی کا شرمناک الزام

ویب ڈیسک : بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی اتوار کو ملتان میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر انتہائی سنگین الزام لگاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک اور ان کے کزن نے لڑکیا ں اٹھائیں جنہیں بعد میں جاوید ہاشمی اور ان کے ساتھیوں نے بازیاب کروایا۔

تحریک انصاف مرکزی رہنماﺅں پر ہاشمی صاحب کی الزام تراشی کو نئی بات نہیں لیکن اس نوعیت کا الزام جاوید ہاشمی کی جانب سے بہت سنگین صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔


اپنے سیاسی قائد نواز شریف کی حمایت میں بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ بارہ اکتوبر 1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں مگر چوہدری نثار علی خان کو نہیں لگیں،انہوں نے چوہدری نثار علی خان پر الزام عائد کیا کہ وہ شہباز شریف کو اوپر لاکر خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے ۔

اتوار کو میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور ان کے ساتھ نثار علی خان کے اچھے تعلقا ت ہیں۔انہوں نے کہاکہ چورہدری نثار علی خان کا اب بھی بہت احترام کرتا ہوں اور کرتا رہونگا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.