اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئین, پشاور زلمی کو شکست

ویب ڈیسک : اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو کراچی میں ہوئے پی ایس ایل فائنل 3 وکٹوں سے ہرا کر دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔

آج پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تو آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ لیکن گرتے پڑتے زلمی ٹیم نے اپنے بائولرز کو دفاع کے لیے اچھا سکور دے دیا،۔

فائنل میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 149 کا رنز ہدف دیا۔

وہاب ریاض نے 14 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوک رونچی نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 52 رنز سکور کئے،  ان ک ساتھ فرحان نے 44 رنز بنائے۔

اسلام آباد نے دوسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.