امریکہ نے 60 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے

ویب ڈیسک – برطانیہ کے امریکہ نے بھی سابق جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر روس کو 60 سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

امریکہ کے علاوہ یورپی ممالک جرمنی اور فرانس نے بھی اپنے اپنے ملک سے روسی سفارتکاروں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

جوابی وار، روس نے بھی برطانیہ کے 23 سفارتکار ملک بدر کر دیئے

اس سے پہلے ۲ ہفتے پہلے  روس کی جانب سے سابق انٹیلی جنس افسر 66 سالہ سرگئی سکریپال اور ان کی 33 سالہ بیٹی کو زہر دینے کے الزام کے بعد آئی ہے۔ برطانیہ کی وزیر اعظم تھیراسامے نے روس کے اس مبینہ اقدام پر 23 روسی سفارتکاروں کو فوری طور پر ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتہ دیا گیا ہے تاہم دوسری جانب روس نے سابق انٹیلی جنسسربراہ اور ان کی بیٹی کو زہر دینے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ برطانیہ نے روس سے ایک سابق ڈبل ایجنٹ پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے کی وضاحت مانگی تھی۔

برطانیہ کی وزیر اعظم تھیراسامے نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کو برطانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی منسوخ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اعلان کیا گیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔ خیال رہے کہ برطانیہ کے شہر سیلسبری کے سٹی سینٹر میں روس کے سابق خفیہ ایجنٹ سرگئی اور ان کی بیٹی کوبے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.