پی ایس ایل فائنل میں ڈراپ کیچ، کامران اکمل کے صبر کا پیمانہ لبریز

ویب ڈیسک – کل کراچی میں ہوئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے ہرا کر دوسری مرتبہ سپر لیگ چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یوں تو پورے میچ میں ہی پشاور زلمی کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی تھی مگر اہم موقع پر ایک کیچ چھوٹ جانے پر پشاورزلمی کے وکٹ کیپر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا ہو یا ٹی وی چینل ہر جگہ کامران اکمل کو مذاق اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مگر آخر کب تک، بالاخر کامران کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا اور ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ناقدین پر پھٹ پڑے۔

کامران اکمل نے کہا کہ انہوں نے پشاور زلمی کو پورے ٹورنامنٹ میں  مشکلات سے نکالا اور ٹیم کو فائنل تک پہنچایا، ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں بنائیں، ایونٹ میں سب سے زیادہ اٹھائیس چھکے لگائے مگر ایک کیچ کیا گرا تو ہیرو سے زیرو بنادیا گیا۔

کامران اکمل نے کہا کہ ہر دن اچھا نہیں ہوتا، ٹورنامنٹ میں کارکردگی اچھی رہی، کیچ چھوٹنا کھیل کا حصہ ہے۔

کامران اکمل نہ صرف چار سو پچیس رنز کے ساتھ پی ایس ایل کے دوسرے بہترین بلے باز رہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.