
چیچا وطنی کا ننھا فاسٹ باؤلر پہنچ گیا وسیم اکرم کے پاس
ویب ڈیسک – کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر بائیں ہاتھ سے بائولنگ کروا کر سب کو حیران کرنے والا چیچا وطنی کا ننھا حسن پہنچ گیا سونگ کے سلطان وسیم اکرم کے پاس۔
لیجنڈ فاسٹ بائولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیچا وطنی کے ساڑھے 6 سالہ حسن کے ساتھ تربیتی سیشن کی تصاویر شئیر کی ہیں اور اس کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔
قومی سپر سٹار فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ حسن پہلے سے ہی جانتا ہے کہ ان سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ کرنے کے لیے گیند کو کیسے پکڑتے ہیں۔ سوئنگ کے سلطان نے یہ بھی لکھا کہ حسن کے پاس ناقابل یقین مہارت ہے اور اس کی عمر صرف ساڑھے 6 سال ہے۔
Really enjoyed myself spending quality time with Hasan, young sensation from Chichawatni . Unbelievable skills at his age remember that he is only six and a half. #brightfuture pic.twitter.com/MDqYS3NJUZ
— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 26, 2018
Explaining the importance of front arm. He was all ears 👂 he already knows how to grip the ball for out swing and in swing. Unreal. pic.twitter.com/SUZ4KVcEiA
— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 26, 2018