پاک فوج نے ایکشن سے بھرپور موبائل گیم متعارف کروا دی

ویب ڈیسک – پاک کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے موقع پر ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم The Glorious Resolve: Journey To Peace اینڈرائڈ پلے سٹور پر متعارف کروا دی۔
ایکشن سے بھرپور اس گیم میں پاک فوج کے دہشت گردی کے خلاف مشنز پر ایک نہایت عمدہ گرافکس کے ساتھ پیش کیا ہے۔

’دی گلوریس ریزولو‘ نامی گیم میں آپ چاہیں تو کوبرا ہیلی کاپٹر پائیلٹ بن سکتے ہیں یا ایس ایس جی کمانڈو کو روپ دھار سکتے ہیں۔
مشن بیسڈ یہ گیم آپریشن راہ راست پر مبنی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فلحال یہ گیم اینڈرائیڈ موبائلز پر دستیاب ہے مگر جلد ہی اسے آئی فون اور پی سی کے لئے بھی متعارف کر وا دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جلد ہی پاک فوج کے دیگر آپریشنوں پر بھی مزید گیمز متعارف کروائی جائیں گی۔

آپ یہ گیم گوگل پلے سٹور پرThe Glorious Resolve: Journey To Peace کے نام سرچ کر سکتے ہیں یا نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

گیم ڈائون لوڈ کریں: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.rockvillegames.thegreatarmy