۔ 40میگا پگسل کیمرے کے ساتھ اندھیرے میں دیکھنے والا Huawei P20 Pro

ویب ڈیسک : موبائل فون بنانے والی دنیا کی تیسری بڑی کمپنی Huawei نے P سیریز کا نیا فون P20 پرو متعارف کروا دیا۔ ٹرپل کیمرہ ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ موبائل مارکیٹ میں موجود سام سنگ اور ایپل کے کسی بھی موبائل کو ٹکر دینے کو تیار ہے۔

ہوآوے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون اپنے طاقتور کیمرہ لنز کی بدولت اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس موبائل کی بیک پر تین تین کیمرے موجود ہیں جن میں 20میگا پگسل اور 8 میگا پگسل کے ڈیول کیمروں کے علاوہ 40 میگا پگسل کا ایک طاقتور لنز والا کیمرہ بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ سیلفی کے شوقین افراد کے لئے فرنٹ پر 24 میگا پگسل کا ایک اور طاقتور کیمرہ موجود ہے۔

اس کے علاوہ یہ موبائل 6 جی بی کی ریم اور 128 جی بی کی انٹرنل میموری کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ موبائل اینڈرائیڈ کے جدید ترین ورژن اوریو8.1 پر چلتا ہے۔ اس موبائل میں فنگر پرنٹ سکینر، فاسٹ چارج اور 4000mAh کی بڑی طاقتور بیٹری شامل کی گئی ہے۔

Huawei P20 Pro کی قیمت بھی کچھ کم نہیں ، مارکیٹ میں اس کی ابتدائی قیمت 900 یورو جو کہ پاکستانی تقریباً 1لاکھ 30ہزار روپے بنتی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.