فئیر کرکٹ زیادہ اہم، آسٹریلوی وزیراعظم نے بے ایمان کرکٹرز کو واپس بلا لیا

ویب ڈیسک – بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کھلاڑیوں کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے، آسٹریلیا کے وزیراعظم نے جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کپتان سٹیو سمتھ ، ناءب کپتان ڈیوڈ وارنز اور ٹیمپرنگ کرنے والے کھلاڑی بین کرافٹ کو فوری طور پر واپس آسٹریلیا آنے کا حکم دے دیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے جیت سے فئیر کرکٹ اہم ہے، ان تینوں کھلاڑیوں کی وجہ سے کھیل تقدس پامال ہوا ہے اور آسٹریلیا کی بے عزتی ہوئی ہے۔

بال ٹیمپرنگ،آسٹریلوی کپتان سمتھ اور ڈیوڈ وارنز نے استعفیٰ دے دیا

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں چل رہے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے تھے ۔آسٹریلیوی کھلاڑی کیمرون نے جیب سے پیلے رنگ کی کوئی سخت چیز نکالی اور اسے گیند پر زور زور رگڑ رہے ہیں ، اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کیمرون نے وہ سخت چیز واپس جیب میں ڈال لی۔

کچھ ہی دیر بعد ڈریسنگ روم سے اشاروں سے کیمرون کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کی یہ حرکت پکڑی جا چکی ہے تو موصوف نے کمال ڈھٹائی کے ساتھ ٹراﺅزر کی جیب سے وہ چیز نکالی اور اسے ناکام طریقے سے اپنے انڈر وئیر میں چھپانے کی کوشش کی۔ مگر یہ کوشش بھی کیمرے میں قید ہو گئی۔

میچ کے بعد کپتا سمتھ کا کہنا تھا کہ ہم نے جیت کے لیے ایسا کیا، اور سب بڑوں کو اس حرکت کا پتا تھا، تاہم کوچ ڈیرن لیہمن فی لحال سارے معاملے سے بے خبر نظر آتے ہیں۔

 

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *