ویب ڈیسک – چند روز قبل لاہور کے علاقہ عسکری الیون میں 3 معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے بیانات میں تضاد کی وجہ سے بچوں کی مال کو حراست میں لے لیا تھا۔
ایک نجی چینل کے مطابق اپنے اقبالی بیان میں ،ملزمہ نے اقرار کیا ہے کہ اسی نے حسین مصطفی نامی لڑکے کے چکر میں اپنی مامتا کا گلا گھونٹا۔
ملزمہ نے کہا کہ میں تسلیم کرتی ہوں کہ میں کوکین کی عادی ہوں، میں نے بچوں کے منہ پر جائے نماز رکھ کر انہیں قتل کیا، مجھے سزا کے طور پر 3 بار سزائے موت دی جائے اور واردات میں استعمال شدہ جائے نماز سزائے موت کے وقت میرے منہ پر رکھا جائے۔
بچوں کی والدہ ایک کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر سے طلاق لینے کے بعد عسکری الیون کے ایک گھر میں بچوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔
لاہور میں لرزہ خیر واقعہ، تین کمسن بہن بھائی گلا دبا کر قتل