محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ، شائقِین شدید مایوس

ویب ڈیسک – محمد عامر کے مداحوں کے لیے بری خبر، محمد عامر نے کرکٹ کی ایک معروف ویب سائٹ کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کو طول دینے کے لیے صرف چنیدہ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک فاسٹ بائولر کر آرام کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے، آج کل کرکٹ بہت زیادہ ہو رہی ہے جس میں فاسٹ بائولر کے ان فٹ ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔  محمد عامر نے کہ میں کوچ  مکی آرتھر کی روٹیشن پالیسی سے اتفاق کرتا ہوں۔

بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے محمد عامر اب تک تیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ محمد عامر کے 5 قیمتی سال سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ضائع ہوچکے ہیں۔ اب عامر نے بین الاقوامی کرئیر کو طول دینے کیلئے صرف منتخب اور اہم ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی پر غور شروع کردیا

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *