چیف جسٹس اور وزیراعظم ملاقات، سپریم کورٹ‌ کی جانب سے اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک – کل شام وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان ملکی امور کے حوالے سے اہم ملاقات ہو ئی۔

وزیر اعظم پاکستان بنا کسی پروٹوکول کے چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آرہے ہیں۔ چیف جسٹس نے شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم کی درخواست پر کی گئی۔

اس اہم ملاقات کے بعد سپریم کورٹ نےملاقات کا اعلامیہ جاری کیا۔

 

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے یہ ملاقات وزیراعظم کی درخواست پرکی، وزیراعظم نے ملاقات کا پیغام اٹارنی جنرل کے ذریعے بھجوایا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق  ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی، پاکستان میں عدالتی نظام کی بہتری کے لیے وزیراعظم نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے فوری، سستے انصاف کے لیے وسائل کی فراہمی کا یقین دہانی کروائی۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایف بی آر کی مشکلات، ٹیکس مقدمات کا معاملہ اٹھایا۔ چیف جسٹس نے وزیراعظم کوبتا دیا کہ عدلیہ آئینی ذمے داریاں پوری کرتی رہے گی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی گئی کہ محصولات سے متعلق مقدمات جلد نمٹائیں گے۔

وزیراعظم نے عدالتی نظام میں بہتری سے متعلق چیف جسٹس کے خیالات سے اتفاق کیا۔ ساتھ ہی چیف جسٹس کو ازخود نوٹس پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم نے تعلیم، صحت کے شعبے میں حکومتی تعاون کا یقین دلاتے ہوئے جوڈیشل سسٹم کو ری ویمپ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.