کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا اقدام، سمتھ اور وارنر پر 1 سال کی پابندی

ویب ڈیسک – بال ٹیمپرنگ کیس، کرکٹ آسٹریلیا نے کپتان سٹیوسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی لگا دی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ کھیل کے دوران گیند کے ساتھ گڑبڑ کروائی۔

جبکہ بال ٹیمپرنگ کرنے والے کیمرون بین کرافٹ پر 9 مہینے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

فئیر کرکٹ زیادہ اہم، آسٹریلوی وزیراعظم نے بے ایمان کرکٹرز کو واپس بلا لیا

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں چل رہے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے کھلاڑی بال ٹیمپرنگ کرتے پکڑے گئے تھے ۔آسٹریلیوی کھلاڑی کیمرون نے جیب سے پیلے رنگ کی کوئی سخت چیز نکالی اور اسے گیند پر زور زور رگڑ رہے ہیں ، اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کیمرون نے وہ سخت چیز واپس جیب میں ڈال لی۔

کچھ ہی دیر بعد ڈریسنگ روم سے اشاروں سے کیمرون کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کی یہ حرکت پکڑی جا چکی ہے تو موصوف نے کمال ڈھٹائی کے ساتھ ٹراﺅزر کی جیب سے وہ چیز نکالی اور اسے ناکام طریقے سے اپنے انڈر وئیر میں چھپانے کی کوشش کی۔ مگر یہ کوشش بھی کیمرے میں قید ہو گئی۔

بال ٹیمپرنگ،آسٹریلوی کپتان سمتھ اور ڈیوڈ وارنز نے استعفیٰ دے دیا

میچ کے بعد کپتا سمتھ کا کہنا تھا کہ ہم نے جیت کے لیے ایسا کیا، اور سب بڑوں کو اس حرکت کا پتا تھا، تاہم کوچ ڈیرن لیہمن فی لحال سارے معاملے سے بے خبر نظر آتے ہیں۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *