دمشق پر دہشتگردوں کا حملہ 27 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک – شام کے دارلحکومت دمشق پر دہشت گردوں  کی جانب سے راکٹ حملے میں 27 افراد جاں بحق اور 58 شدید زخمی ہو گئے۔

روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق مشرقی غوطہ میں تعینات دہشتگردوں نے کل دمشق کر رہائشی علاقے پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 عام شہری جاں بحق ہوئے۔

روس کی وزارت دفاع کے بیان  میں آیا ہے کہ مشرقی غوطہ کے 90 فیصد علاقےکو دہشتگردوں سے پاک وصاف کر دیا گیا ہے اور نقل مکانی کرنے والے دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.