فوج کا کسی این آر او سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آج ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ
پاک فوج کا کسی بھی این آر او سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ باجوہ ڈاکٹرئن کا مطلب صرف ملک میں امن کا قیام ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کو ا یک خفیہ ملاقات کا تاثرہ دیا گیا جس کی وضاحت ضروری تھی، شہباز شریف ایک صوبے کے وزیرِ اعلیٰ ہیں وہ جب چاہیں آرمی چیف سے مل سکتے ہیں۔ تمام ادارے اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سپر پاور ہے، اس میں کوئی شک نہیں لیکن اگر پاکستان نے دنیا کے لیے پوزیٹو کردار ادا نہ کیا ہوتا تو آج شاید امریکا سپر پاور نہ ہوتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے بعد پاک امریکا تعلقات پر اثر پڑا۔ تاہم اب امریکا نے اب ہمارے مطالبات پر بھی عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ غیر مستحکم پاکستان بھارت کے حق میں نہیں، کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے منفی اثرات مرتب ہونگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں ہمارے سفارتکاروں کے ساتھ غیر مناسب سلوک روا رکھا گیا۔بھارت کو ہمارا شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ اگر ہم دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرتے تو اس کا خطرہ بھارت کو بھی تھا۔ پاکستان نے خطے میں قیامِ امن کیلئے اہم اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور پی ایس ایل تھری کے کامیاب انعقاد پر بات کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے انعقاد اور امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں سیکیورٹی ایجنسیز نے اہم کردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین پی سی بی کے شکر گزار ہیں جو ملک میں کرکٹ کو واپس لے کر آئے۔ انھیں کہا ہے کہ باقی شہروں میں بھی میچز کروائے جائیں۔ اگلے پی ایس ایل میں راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی میچز ہوں گے۔

آرمی چیف کی میڈیا نمائندوں سے ملاقات بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ سے اینکرز کی ملاقات آف دی ریکارڈ تھی جس میں کچھ لوگ موجود نہیں تھے، پھر بھی اس پر آرٹیکلز لکھے۔ باجوہ ڈاکٹرائن کا کوئی اور مطلب نہ لیا جائے یہ ڈاکٹرائن صرف پاکستان میں امن کے لئے ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *