
فوربز کی انڈر30 فہرست, مومنہ مستحسن جگہ بنانے والے 9 پاکستانیوں میں شامل
ویب ڈیسک – مشہور امریکی میگزین فوربز نے 30 سال سے کم عمر لوگوں ایسے لوگوں کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے مختلف شعبہ زندگی میں کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔ فوربز کی اس انڈر30 فہرست میں 9 پاکستانی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔
امریکی میگزین کی 30 انڈر 30ایشیا کی تازہ فہرست میں تعلیم ، کھیل ، فن و ثقافت ، ذرائع ابلاغ، انٹر پرائز ٹیکنالوجی سمیت دس شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پچیس ممالک کے 300 باصلاحیت نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جن 9 پاکستانیوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی شامل ہیں جبکہ دیگر پاکستانیوں میں محمد اسد رضا، ابراہیم علی، محمد شہیر نیازی، عدنان شفیع، عدیل شفیع، سعدیہ بشیر، حمزہ فرخ اور سید فیضان حسین شامل ہیں۔ ان تمام نوجوانوں نے اپنے اپنے شعبہ ہائے زندگی میں نام بنایا ہے۔