
6 سال کے بعد ملالہ پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئیں
ویب ڈیسک – نوبل انعام یافتہ سوات کی ملالہ یوسف زئی تقریباً 6 سال کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان واپس پہنچ گئیں۔ وہ پاکستان میں 4 روزقیام کریں گی۔
رات تقریبا 1 بج کر 30 منٹ پر جب ملالہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں تو ائیرپورٹ پر سخت سیکورٹی کا انتظام تھا، ملالہ کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وہاں پولیس کمانڈوز کے نگرانی میں ملالہ اور ان کے خاندان کو نجی ہوٹل تک لایا گیا۔ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ آج وزیرِ اعظم ہاؤس میں میٹ دی ملالہ پروگرام میں شرکت کریں گی۔
سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسفزئی 9 اکتوبر 2012ء کو ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئیں تھیں اور پھر انہیں شدید زخمی حالت میں برطانیہ پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ پوری دنیا میں ان پر حملے کے بعد شدید مذمت کی گئی۔
حملے کے بعد سے ملالہ بیرون ملک مقیم ہیں، ان کے پاس کئی ممالک کی اعزازی شہریت حاصل ہے جن میں، برطانیہ، کینیڈا اور فرانس قابل ذکر ہیں۔