نسان کا پاکستان میں 2019 سے ڈاٹسن گاڑیاں فروخت کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک – گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، جاپان کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی نسان نے پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نسان پاکستان میں گندھارا موٹرز کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی پروڈکشن شروع کرے گی۔

کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے نسان موٹرز کے سینئر وائس پریزیڈنٹ پیمان کارگر نے کہا کہ پاکستان کی آٹوموٹیو مارکیٹ میںڈاٹسن کی آمد، مقامی مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کے تسلسل اور موثر اقتصادی سرگرمیوں کی جانب ایک نمایاں قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس منصوبے میں پاکستانی حکومت کے قریبی تعاون اورمعاونت سے قومی معیشت، صارفین، شراکت داروں اور نسان موٹرز کو پائیدار فوائد حاصل ہوں گے۔

نسان تکنیکی معاونت اور گندھارا ساڑھے 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریگا۔ اس پروجیکٹ سے 18 سو سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں چھوٹی گاڑیاں متعارف کروائی جائینگی جبکہ گاڑیوں کی فروخت سال 2019ء میں شروع ہو جائے گی۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *