بھارت پاکستان کی طاقت کاغلط اندازہ نہ لگائے، کسی بھی جارحیت پر بھارت کو سبق سکھائیں گے

ویب ڈیسک – ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہ بھارت پاکستان کی طاقت کاغلط اندازہ نہ لگائے، سرحدی حدود کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، کسی بھی جارحیت پر بھارت کو طے شدہ مقام اور وقت پر سبق سکھائیں گے۔

انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے مزید 5 کشمیری شہید کر دیئے، ایل او سی کی خلاف ورزیاں کسی مہم جوئی کا باعث بن سکتی ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ امریکا نے 7 پاکستانی کمپنیوں کو اینٹی فہرست میں شامل کر لیا، افغانستان کے 75 ڈاکٹرز اور تکنیکی عملے کو پمز میں تربیت دی گئی، افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *