
پاکستان کے دفاع میں ایک اضافہ، کروز مزائل بابر کا کامیاب تجربہ
ویب ڈیسک – وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی کوششوں میں ہمہ تن مصروف افواج پاکستان نے آج کروز مزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا۔ کروز مزائل بابر نے اپنے ہدف کو سو فیصد درستگی سے نشانہ بنا کر دشمن کو پیغام دے دیا کہ اگر بھولے سے بھی پاکستان کی طرف غلط نگاہ اٹھآئی تو نیست و نابوت کر دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ترین کروز میزائل بابر مکمل طور پر پاکستان کا اپنا تیار کردہ ہے جس میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن کا نظام نصب کیا گیا ہے۔
کروز میزائل بابر کو زیرِ زمین پلیٹ فارم سے چلایا گیا جس نے اپنے ہدف کو سو فیصد درست نشانہ بنایا۔ یہ میزائل 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
Pakistan conducted another successful test fire of indigenously developed Submarine Launched Cruise Missile (SLCM) BABUR having a range of 450 KMs. BABUR is capable of delivering various types of payloads. pic.twitter.com/lAEmbHOYg6
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 29, 2018
صدر مملکت، وزیرِ اعظم، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔