عوام کیلئے خوشخبری، پڑول 5 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک – اوگرا نے عوام کو بڑی خوشخبری دینے تیاری کر لی ہے اور حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک فی لٹر کمی کی سفارش کر دی۔ جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اگر یہ سمری منظور کر لی جاتی ہے تو پٹرول کی نئی قیمت 82.81 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 99.10 روپے، مٹی کا تیل 67.59 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 65.85 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ 31 مارچ کو کرے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آیا ہوا۔ اب جبکہ گزشتہ ہفتے کے اختتام سے پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کچھ سکون کا سانس لے سکے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.