ترکی میں بس حادثہ، پاکستانیوں سمیت 17 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک – ترکی کے شہر اجدید میں غیر ملکی تارکین وطن سے بھری بس کھمبے سے ٹکرانے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر وہ پاکستانی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد پار کرکے یورپ جانے کی خاطر ترکی میں تھے۔ ترکی کے سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار منی میں پاکستانی اور افغانی افراد کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے۔

بس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ائیر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں کو لے جانے والی دونوں بسیں آپس میں ریس لگارہی تھی کہ ایک  بس بجلے کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔  دونوں  بسوں میں کھچا  کھچ  پاکستانی اور افغانی باشندوں سے بھرے ہوئے تھے۔

ایک منی بس  کے بجلی کے کھمبے سے ٹکڑانے کے بعد  آگ لگنے کی وجہ سے  17 تارکین وطن جان بحق ہوئے ہیں۔

زخمی ہونے والے افراد منی بس کی کھڑکوں کے شیشے توڑنے کے بعد منی بس سے نکلنے میں کامیاب رہے  اور اس دوران  ان کو  زخم بھی آئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج  کی غرض سے ہسپتال داخل کرلیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.