کالا باغ ڈیم میں پھر جان پڑنے لگی, سپریم کورٹ میں تعمیر سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے منظور
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے متنازعہ ترین پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے کالاباغ کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کے حوالے سے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بینچ 2 اپریل کو کالاباغ ریفرنڈم کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔

میانوالی کے علاقے کالاباغ میں ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ 1953 سے زیر غور ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کے متنازعہ ترین منصوبوں میں سے ایک ہے جس پر چاروں صوبوں کا اپنا اپنا موقف ہے، پنجاب کے علاوہ باقی تینوں صوبے اس ڈیم کی تعمیر کے سخت مخالف ہیں۔

یہاں یہ بات یاد رکھی جائے کہ پاکستان میں پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو رہی اور عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق آنے والے چند برسوں میں پاکستان کو شدید قحط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لحاظ سے بھی کالا باغ ڈیم سے سمیت پاکستان کو کئی ایسے پانی کےذخائر کی ضرورت ہے جہاں میٹھے پانی کو سمندر میں گرکر ضائع ہونے کی بجائے محفوظ کیا جائے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.