ویب ڈیسک – جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آگیا، ایکسرے کے دوران سیدھا کھڑا نا ہونے پر ایکسرے ٹیکنیشن نے ذوردار مکا مار کر 9 سالہ بچہ کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 سالہ سونیا اپنے والد رفیق کے ہمراہ بہاولپور کے ایک نجی ہسپتال میں ایکسرے کروانے آئی، معصوم بچی اپنی بیماری کی وجہ سے سیدھی کھڑی نہ ہو پارہی تھی ایکسرے ٹیکنیشن نے سیدھے کھڑے نہ ہونے پر سونیا کی کمر پر ایک زوردار مکا رسید کر دیا جس سے معصوم بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
سونیا کےو الد رفیق نے الزام لگایا ہے کہ ٹیکنیشن نے مجھے بھی مکہ مارا اور کہا کہ اپنی بچی کو سیدھا کھڑا کروائو۔ بچی کے والد اور اہل خانہ کے احتجاج پر پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے ہیں اور کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔