
بریکنگ نیوز: اسرائیلی طیاروں نے ایران میں گھس کر ایٹمی تنصیبات تباہ کر دیں
ویب ڈیسک – اسرائیل سے بڑی خبر ہے کہ 2 اسرائیلی F-35 سٹیلتھ جنگی طیاروں نے ایران میں گھس کر اس کی ایٹمی تنصیبات پر کامیاب حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیا۔
کویتی اخبار الجریدہ کا دعویٰ۔ کویتی اخبار الجریدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے اسرائیلی کے جنگی طیاروں نے ایران کی بندر عباسی، اصفہان اور شیراز شہروں میں موجود ایٹمی تنصیبات پر گزشتہ ماہ حملہ کیا۔ اسرائیلی کے راڈار پر نظر نہ آنے والے طیاروں ایران پر حملہ کیا۔
یروشلم پوسٹ نامی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے 7 ایف 35 طیارے شام اور لبنان کے بارڈر پر آپریشنز کیلئے متحرک ہیں ، یہ طیارے با آسانی ری فیولنگ کے بغیر ہی ایران کے 2 چکر کاٹ سکتے ہیں.۔
روسی اخبار سپوتنک نے روسی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کے روسی ریڈار سسٹم کو چکمہ دینے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں. ذرائع نے بتایا کہ جب طیارے انتہائی اونچی پرواز کرتے ہیں جیسا کہ اسرائیلی طیاروں کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے تو ایسے میں انہیں ٹریس کرنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے۔