کزن کی اپنے شوہر سے شادی کروانے کے معاملے کی حقیقت سامنے آگئی، کتنا بڑا فراڈ ہوا؟

ویب ڈیسک – چند ہفتے قبل مظفر گڑھ سے ایک خبر آئی کہ ایک لڑکی علینہ نے اپنی کزن علیشبہ کی شادی اپنے شوہر سے صرف اس لیے کروادی کیوں کہ وہ دونوں بہت اچھی دوست تھیں اور ایک دوسرے کے بنا نہیں رہ سکتی تھی۔

لیکن اب اس معاملے نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے. علینہ نامی لڑکی نے اب شوہر پر اغوا کے بعد زبردستی شادی کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے. علینہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھی. اس کے باوجود فراز نے اسے اغوا کرکے زبردستی شادی کرلی. علینہ کی درخواست پر پولیس نے فراز سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے. اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی تمام معاملے کی اصل حقیقت سامنے آ سکے گی.

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.