خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک – آج علی الصبح صوبہ خیبر پختونخوا زلزلے سے لرز اٹھا، صوبے بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ پڑھتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں آئیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، نوشہرہ، دیر، باجوڑ، ہنگو، سوات، مالا کنڈ ایجنسی، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے یہ شدید جھٹکے تقریباً 15 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.