ملالہ کی 6 سال بعد سوات میں آبائی گھر آمد

ویب ڈیسک – نوبل انعام یافتہ پاکستان کی ملالہ یوسفزئی گزشتہ دنوں پاکستان کے دورہ پر 6 سال کے بعد پہنچیں۔ آج وہ اپنے خاندان کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر اپنے آبائی شہر سوات پہنچیں۔ اس موقع پر ملالہ ایک بار پھر آبدیدہ ہو گئیں۔

ملالہ اور ان کا خاندان سرکاری ہیلی کاپٹر میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سوات پہنچا تو سب حیران رہ گئے۔

ملالہ یوسف زئی سوات کے دورہ کے دوران اپنے سکول بھی جائیں گی اور اپنی سہیلیوں سے بھی ملاقات کریں گی۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی اکتوبر 2012 میں قاتلنہ حملے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں تاہم بعد میں انہیں برطانیہ منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ملالہ بیرون ملک رہائش پذیر ہیں اور اب ان کے پاس برطانیہ، کینیڈا سمیت کئی ممالک کی شہریت ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *