جویریہ سعود کی سنی لیون سے کیساتھ سیلفی نے ہنگامہ برپا کر دیا

ویب ڈیسک – ویسے تو سیلفی لینا کوئی بڑی بات نہیں لیکن اگر سیلفی کسی مشہور و معروف شخصیت کے ساتھ ہو تو یہ اعزاز کی بات ہو جاتی ہے۔ لیکن شخصیت کون ہے اس میں احتیاط لازم ہے ورنہ سیلفی لینے کے چکر میں عزت دائوپر لگ سکتی ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا پاکستان کی نامور اداکارہ اور ہوسٹ جویریہ سعود کے ساتھ جو ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ دبئی میں ہیں اور انہیں وہاں مشہور بھارتی اداکارہ اور سابق پورن سٹار سنی لیون مل گئیں بس پھر کیا تھا جویریہ نے سنی لیون کے ساتھ سیلفی لی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی اور پھر وہ ہوا جس کا جویریہ نے سوچا بھی نہ ہو گا۔

دیکھتے ہی دیکھتے جویریہ سعود کی سنی لیون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور جیسے ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہو۔ لوگوں کے ملے جلے تبصرے آنے لگے کچھ نے تو دونوں کی تصاویر کو سراہا اور کچھ نے برا بھلا کہا۔ لیکن برا بھلا کیوں کہا یہ ہم بھی سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ارے جناب ایک سیلفی ہی تو ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.