گجرات میں خون کی ہولی، ملزم نے اپنا ہی گھرانہ گولیوں سے چھلنی کر دیا

ویب ڈیسک – صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے تیسری شادی سے منع کرنے پر اپنی بیٹی، بھتیجوں اور بھاوج کو سروں میں گولیاں مار کر خود کو بھی سر میں  خودکشی کر لی۔ ملزم پہلے سے طلاق یافتہ اور تیسری شادی کا خواہش مند تھا۔

ضلع گجرات کے نواحی گائوںکا رہائشی مبشر تیسری شادی کا خواہش مند تھاجبکہ اس کا بھائی مدثر جو کہ بیرون ملک روزگار کے سلسلے موجود ہے اس مبشر کی تیسری شادی کا سخت مخالف تھا۔ مبشر پہلے سے دو مرتبہ شادی شدہ ہے اور دونوں بار ہی طلاق یافتہ ہے۔

بھائی اور بھاوج کی مخالفت نے ملزم مبشر کو رشتوں سے اندھا کر دیا اور اس نے اپنی بیٹی ، بھتیجوں اور بھاوج کو سروں میں گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔

قتل کی اس لرزہ خیز واردات سے علاقہ میں خوف اور سوگ کی ملی جلی کیفیت دیکھنے میں آئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

مرنیوالوں میں 7 سالہ اسکی بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشر، 30 سالہ بھاوج مقدس اور 45 سالہ مبشر شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.