آرنلڈ کے دل کی شریانیں تبدیل، ہوش میں آتے ہی ٹرمینیٹر کا ڈائیلاگ بولا ’’آئی ایم بیک‘‘

ویب ڈیسک – ہالی وڈ کے سپر سٹار اور مشہور باڈی بلڈر 70 سالہ آرنلڈ شیوارزنینگر کے دل کی بند شریانیں تبدیل کر دی گئی ہیں۔ 70 سالہ اداکار اب تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

آرنلڈ شیوارزنینگر  جب دل کی سرجری کے بعد ہوش میں آئے تو انہوں نے سب سے پہلے اپنی مشہور فلم ٹرمیںیٹر کا ڈائیلاگ ‘ آئی ایم بیک’ بولا۔

دل کی کامیاب سرجری کے بعد آرنلڈ کے ترجمان نے دوبارہ ٹویٹ کی جس میں لکھا کہ آپ کے ہیرو کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ یہ آرنلڈ کی دوسری ہارٹ سرجری ہے اس سے پہلے 20 سال قبل ان کے دل کا ایک والو عارضی طور پر تبدیل کیا گیا تھا جسے اب دوبارہ سرجری کے ذریعے بدلا گیا ہے۔

آرنلڈ آسٹریا میں پیدا ہوئے تھے، وہ پروفیشنل باڈی بلڈر، اداکار اور کیلی فورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.