عمران خان پر حملے کا خدشہ، پولیس نے خبردار کر دیا

ویب ڈیسک – چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر خودکش حملے کا خطرہ ہے، احتیاط برتیں پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کی سنئیر قیادت کو آگاہ کر دیا۔

عمران جو کہ آج لاہور پہنچیں ہیں اور لاہور سے وہ ممبر سازی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ ان پر لاہور میں دہشت گردوں کی جانب سے خودکش  حملے کا خطرہ ہے لہذا وہ جلسے اور جلوسوں میں اپنی سیکورٹ سے متعلق خاص احتیاط برتیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریری طور پر پی ٹی آئی قیادت کو خطرات سے آگاہ کیا ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.