حاتم طائی کی قبر پر لات، حکومت نے پٹرول 2 روپے لٹر سستا کر دیا

ویب ڈیسک – وزارت پٹرولیم نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔

یاد رہے کے اوگرا نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5  روپے تک کی کمی کی سفارش کی تھی مگر وزارت خزانہ  نے حاتم طائی کی قبر پر لات مارتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پورے 2 روپے کی کمی کر دی ہے۔

عوام کیلئے خوشخبری، پڑول 5 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش

پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسےفی لٹر کمی کی گئی ہے جس سے ملک میں پٹرول کی نئی قیمت 86 روپےفی لٹرہوگی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی پرانی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی۔ سمری میں پٹرول کی نئی قیمت 82.81 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.