ن لیگ کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید رشتہ نہ رہے، چودھری نثار کا اعلان

ویب ڈیسک – سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن اگر ن لیگ کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید رشتہ نہ رہے۔ وہ ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے اب پہلے جیسا تعلق نہیں رہا۔  میرے ٹکٹ کا فیصلہ نون لیگ نے نہیں میں نے خود کرنا ہے ۔ کس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا ہے اس کا فیصلہ بہت جلد کروں گا۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے چوہدری نثارنے کہا کہ عمر ان خان سے میری ذاتی دوستی رہی ہے سیاسی تعلق نہیں رہا اور گزشتہ ساڑھے 3سال سے عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اداروں میں نرمی پیدا کرنا تھا۔ ابہام دور نہیں ہوا،خدشہ ہے شہبازشریف کو کام کا مینڈیٹ نہیں ملے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.