ویب ڈیسک – ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹکرائیں گی۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 12 برس بعد پاکستان آرہی ہے۔
میچ آج رات پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کراچی میں کھیلی جا رہی ہے۔
ٹیم سکواد:
پاکستان: فخرزمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، سرفراز احمد، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، اور شاہین شاہ آفریدی
ویسٹ انڈیر: آندرے فلیچر، شیلڈک والٹن، مارلن سیمیولز، جیسن محمد، دنیش رام دین، روومان پاول، کیمو پال، ریاد ایمرٹ، ویرسامے پرمال، سیمیول بدری اور کیسرک ولیم