اسلام آباد بھر کی مساجد میں اذان اور نماز ایک ہی وقت پر
یہ خبر لائیک کریں

ویب ڈیسک – وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام مساجد و امام بارگاہوں میں ایک ہی وقت پر اذان اور نماز کا یکساں نظام کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔ انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر کے مطابق تمام علماء و مشائخ  یکساں نظام پر متفق ہو گئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے باقاعدہ طور پر اس معاملے پر اذان اور نماز کے اوقات کار کے عنوان سے یکساں اذان و صلوٰۃ بل 2018 کا  بل تیار کر لیا ہے۔

 یہ بل بین المسالک ہم آہنگی کے زیر ِ مقصد مرتب کیا جا رہا ہے اسے اولین طور  پر  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نافذ کیا جائے گا  اور جو کوئی اس پر  عمل درآمد نہیں کرے گا  اسے سزا دینے کی تجویز کو بھی مذکورہ مسودہ میں جگہ دی گئی ہے۔

مجوزہ بل کے مطابق یکساں نظام اذان و صلٰوۃ کے کیلنڈر ہر مسجد و امام بارگاہ میں لازماً آویزاں کئے جائیں گے اور جو خطیب ،  امام  یا  مؤذن حکومتی شیڈول کی خلاف ورزی کرے گا اسے 6 ماہ قید اور 5 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا۔

source 1

source 2 

یہ خبر لائیک کریں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *