رنویر اور دپیکا نے اسی سال شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک – بالی وڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بالاخر شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں کا افئیر کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہےلہذا اب اس فلمی جوڑی نے اپنے رشتے کو حقیقت کا روپ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دونوں کے خاندان والوں نے گزشتہ ہفتے ملاقات کی اور شادی کے حوالے سے معاملات طے کیے، جس کے دوران شادی کی تاریخ ستمبر سے دسمبر کے درمیان طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.