فیصلے اتنے ہی سچے ہوتے تو آپ کو توہین کا خوف نہیں ہوتا، مریم نواز کی عدلیہ پر تنقید

ویب ڈیسک – پاکستان مسلم لیگ ن نے آج سوات میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ایک بار پھر اپنے سیاسی مخالفین اور پاکستان کی عدلیہ پر خوب برسیں۔ انہوں نے اپنے اور اپنے خاندان کے خلاف ہونے والے فیصلوں پر عدالتوں کو خوب لتاڑا۔

انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ کبھی کہتے ہیں نواز شریف اداروں سے تصادم کرتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ڈیل کر رہے ہیں، تمہاری کون سی بات درست ہے۔

۔مریم نواز نےکہا کہ آج ہم اس سوات میں کھڑے ہیں جہاں بم دھماکے ہوتے تھے، وہ مشرف اور زرداری کا پاکستان تھا جب روز لاشیں گرتی تھیں لیکن آج یہ پاکستان نواز شریف کا پاکستان ہے۔

انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ہم سے انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے، فیصلے اتنے ہی سچے ہوتے تو آپ کو توہین کا خوف نہیں ہوتا۔

انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے جن لوگوں کو 2013 میں ووٹ دیا انہوں نے صحت کے انصاف کا نعرہ لگایا اور بجائے صحت کا انصاف دیتے وہ اسلام آباد میں دھرنا دینے پہنچ گئے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *