مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، 20 کشمیری شہید، 70 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک – بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف ایک ہی دن میں 20 کشمیری شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی دہشت گرد فوج نے کشمیر میں گھر گھر تلاشی کے دوران کئی کشمیری نوجوانوں کو اغواکر لیا، بعد ازاں ان نوجوانوں کی لاشیں مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے ملیں۔ اطلاعات ہیں کے ان کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا گیا ہے۔

گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے 8 کشمیری شہید کر دیئے

اے ایف پی کے مطابق 4 کشمیری اس وقت شہید ہوئے جب ایک احتجاج کے دوران بھارتی پولیس نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں برسا دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں اتنا زیادہ جانی نقصان کشمیر کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کو ایک نئی زندگی تب ملی جب بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان قیادت کے سربراہ برہان وانی کو ایک مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 70 سال گزر جانے کے بعد بھی کشمیری عوام نے قبول نہیں کیا ہے۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.