ملالہ 4 روزہ دورے کے بعد لندن واپس چلی گئیں

ویب ڈیسک – دنیا کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ شخصیت ملالہ یوسف زئی چار روزہ دورے کے بعد واپس لندن چلی گئیں۔ وہ تقریباً 6 سال کے بعد پاکستان آئیں تھیں۔

سوات سے تعلق رکھنے والی  ملالہ یوسفزئی  9 اکتوبر 2012ء کو ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئیں تھیں اور پھر انہیں شدید زخمی حالت میں برطانیہ پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔ پوری دنیا میں ان پر حملے کے بعد شدید مذمت کی گئی۔

حملے کے بعد سے ملالہ بیرون ملک مقیم ہیں، ان کے پاس کئی ممالک کی اعزازی شہریت حاصل ہے جن میں، برطانیہ، کینیڈا اور فرانس قابل ذکر ہیں۔

وطن کی محبت، ملالہ خطاب کے دوران آبدیدہ

اپنے پاکستان کے دورہ کے دوران وہ اپنے خاندان کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر اپنے آبائی شہر سوات پہنچیں۔ اس موقع پر ملالہ ایک بار پھر آبدیدہ ہو گئیں۔

ملالہ یوسف زئی سوات کے دورہ کے دوران اپنے سکول بھی جائیں گی اور اپنی سہیلیوں سے بھی ملاقات کریں گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.