گوگل کا گلوکارہ نازیہ حسن کو 53ویں سالگرہ پر خراج تحسین

ویب ڈیسک – نازیہ حسن پاکستان کی پاپ میوزک انڈسٹری کا وہ نام جو آج بھی زندہ ہے۔ آج یعنی 3 اپریل نازیہ حسن کی 53 ویں سالگرہ کا دن ہے۔ وہ 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے نازیہ حسن کو ان کی سالگرہ پر انتہائی خوبصورت طریقے سے خراج تحسین پیش کیا اور رات 12 بجے تاریخ بدلتے ہی گوگل نے اپنے ڈوڈل کو نازیہ حسن سے بدل دیا اور پاکستان بھر میں گوگل سرچ انجن کے ہوم پیج پر نازیہ حسن کی تصویر نمودار ہو گئی۔

نازیہ حسن اور ان کے بھائی زوہیب حسن نے 80 کی دہائی میں پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں بہت نام کمایا۔ دونوں بہن بھائیوں نے کئی ہٹ میوزک الم دیے ۔ بدقسمتی سے نازیہ حسن جوانی میں ہی کینسر جیسی موزی مرز میں مبتلا ہوگئیں اور 2000 میں اس مرض سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.