لاہور بیکری میں آگ، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک – صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ برکت مارکیٹ کے علاقہ میں واقع ایک بیکری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگے بیکری کی پانچویں منزل پر سوئے ہوئے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مرنے والوں کو موت دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق برکت میں بیکری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانچ منزلہ بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی محنت سے آگ پر قابو پا لیا۔ جبکہ زخمیوں اور مرنے والوں کوقریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.