ویسٹ انڈین کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی، شاداب خان پر جرمانہ

ویب ڈیسک – پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی با آسانی جیت لیا۔ لیکن اس میچ میں پاکستان کے لیگ بریک بائولر شاداب خان شاید تمیز کا دامن چھوڑ بیٹھے اور ویسٹ اندین بلے باز چیڈ ویک والٹن کو آئوٹ کرنے کے بعد کافی بدتمیزی کر ڈالی۔

شاداب خان کی بدتمیزی پر آئی سی سی نے انہیں سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر شاداب خان کو میچ فیس کا 20  فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔

میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے نامناسب رویے کی بنا پر شاداب خان پر جرمانہ عائد کیا جب کہ کھلاڑی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔

 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *