ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں بھی شکست، پاکستان کا وائٹ واش

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان نےویسٹ انڈیز کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوئے تیسرے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں  شکست دے کر سریز میں وائٹ واش کر دیا۔

آج تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 154 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر 52 اور دنیش رام دین 42 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو جبکہ محمد نواز، عثمان شنواری اور فہیم اشرف نے1، 1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 جواب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں اوپنرز نے گزشتہ میچز کی طرح ایک بار پھر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 61 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔  پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا 154 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
اس سریز جیت کے ساتھ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی مستحکم کرلی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.