
کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ، بھارتی میڈیا آفریدی کا دشمن ہو گیا
ویب ڈیسک – کشمیریوں کے حق میں کیوں بولے؟ بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کو کشمیریوں کے قتل عام پر آواز اٹھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اور تو اور بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی آفریدی کے خلاف میدان میں آگئے۔
شاہد آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت پریشان کن ہے، ظالم حکومت اپنے حق خودارادیت اور آزادی کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو شہید کررہی ہے، کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں کہاں ہیں، حیرت ہے کہ یہ خونریزی کو بند کروانے کے لئے کردار کیوں ادا نہیں کر رہیں۔ ‘‘
Appalling and worrisome situation ongoing in the Indian Occupied Kashmir.Innocents being shot down by oppressive regime to clamp voice of self determination & independence. Wonder where is the @UN & other int bodies & why aren’t they making efforts to stop this bloodshed?
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 3, 2018
شاہد آفریدی کی ٹوئٹ نے بھارت میں طوفان کھڑا کردیا ہے اور بھارتی میڈیا انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرکے بھارت کی بے عزتی کی ہے۔
Media called me for reaction on @SAfridiOfficial tweet on OUR Kashmir & @UN. What’s there to say? Afridi is only looking for @UN which in his retarded dictionary means “UNDER NINTEEN” his age bracket. Media can relax, @SAfridiOfficial is celebrating a dismissal off a no- ball!!!
— Gautam Gambhir (@GautamGambhir) April 3, 2018
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی میدان میں آگئے اور ٹویٹ کیا
No one can! Especially you. Please locate fire locally and read complete. @SAfridiOfficial is our national pride and voice!! https://t.co/uzEu2tNT0p
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) April 3, 2018
یاد رہے کہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں صرف ایک ہی دن میں 20 کشمیری شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی دہشت گرد فوج نے کشمیر میں گھر گھر تلاشی کے دوران کئی کشمیری نوجوانوں کو اغواکر لیا، بعد ازاں ان نوجوانوں کی لاشیں مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے ملیں۔ اطلاعات ہیں کے ان کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق 4 کشمیری اس وقت شہید ہوئے جب ایک احتجاج کے دوران بھارتی پولیس نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں برسا دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں اتنا زیادہ جانی نقصان کشمیر کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کو ایک نئی زندگی تب ملی جب بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان قیادت کے سربراہ برہان وانی کو ایک مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 70 سال گزر جانے کے بعد بھی کشمیری عوام نے قبول نہیں کیا ہے۔