’’شاباش غریبو، شاباش غریبو‘‘ کراچی میں میچ کے دوران 5000 ٹکٹ والے کے 500 والوں کو طعنے

ویب ڈیسک –   پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انتہائی شرمناک صورتحال دیکھنے میں آئی جب پ5000 روپے کا ٹکٹ خرید کر آنے والے ایک شخص نے500 روپے ٹکٹ والے کرکٹ شائقین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاباش غریبو، شاباش غریبو کی آوازیں کسنا شروع کر دی۔ اس سے بھی زیادہ شرمناک بات یہ ہوئی کہ اس کے ساتھ بیٹے ہوئے لوگ بھی اس پر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو پر لوگوں نے اس شخص پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئی شخص امیر اور غریب پیسوں سے نہیں بلکہ اپنے اخلاق اور کردار کی وجہ سے ہوتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.