الیکشن 2018 میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا: مریم نواز

ویب ڈیسک : فیصل آباد میں جہاں نواز شریف مخالفین پر خوب برسے وہیں ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی بھلا کہاں ان سے پیچھے رہنے والی تھیں۔ مریم نواز نے کارکنوں کو جوش دلاتے ہوئے کہا کہ وعدہ کریں کہ وہ اپنے ووٹ کی بے عزتی نہیں ہونے دیں گے اور نواز شریف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ ان کے والد پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن انھیں اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پروزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دلانے کی ذمہ داری اب عوام نے اپنے سر لے لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.