اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں 381 یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

ویب ڈیسک – فلسطینیوں پر ان ہی کی زمین تنگ کرنے کے بعد یہودیوں کا ایک اور ناپاک اقدام، اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں 381 یہودیوں نے ملک کر مسلمانوں کے دوسرے مقدس مقام مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

یہودی اپنا مذہبی تہوار  پیساق کے 5 ویں دن کے موقع پر پولیس کی سرپرستی متعصب یہودی میں بیت المقدس کے صحن میں پھرتے رہے۔انہوں نے بابِ الرحمہ  کے قریب ٹالموڈک عبادت بھی کی۔

 حالیہ حملے کے ساتھ رواں ہفتے میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودیوں کی تعداد ایک ہزار 200 تک پہنچ چکی ہے۔

یہودی عقیدے کے مطابق  مسجد اقصیٰ “عبادت گاہوں کی چوٹی ہے ” اور پیساق تہوار کے دنوں میں متعصب یہودی ایک تواتر سے مسجد اقصیٰ  پر دھاوے بولنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

source

تبصرہ کریں

Your email address will not be published.