ہماری پیٹ میں چھرا گھونپاگیا، کچھ بھی ہوجائے اب نواز شریف سے جنگ رہے گی، زرداری

ویب ڈیسک – آج گڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری شریک چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ کے نا اہل وزیر اعظم نواز شریف مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہماری پیٹ میں چھرا گھونپا لیکن اب کی بار کچھ بھی ہوجائے آپ سے صلح نہیں جنگ ہی رہے گی۔ آپ مغلیہ شہنشاہ ہیں۔ غریبوں کا خون چوسنا اورسیاست چھوڑدیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن بھی یاد ہے جب لندن سے آکرآپ کی حکومت بچائی تھی۔ آج کہہ دیا اس دفعہ پنجاب کا چیف منسٹربھی آپ کا نہیں بننے دیں گے۔ آصف زرداری نے مسلم لیگ کو اپنا نشانہ ہدف بنائے رکھا اور کہا کہ  پنجاب میں ان کے جلسوں میں پٹواری، ایس ایچ او جاتے ہیں۔ جب حکومت نہیں ہوگی پھرپتا چلے گا۔