بالی وڈ کے سلطان، سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک – ریاست راجھستان کی ایک عدالت نے بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ سلمان خان پر 1998 میں 2 کالے ہرن مارنے کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔

سلمان خان کو گرفتار کے بعد راجھستان کی جودھپور جیل منتقل کیا جائے گا۔ بھارت میں کالے ہرن کا شکار ممنوع ہے اور اس کی سزا 5 سے 7 سال تک کی قید ہے۔
1998 میں سلمان خان، سیف علی خان سونالی باندرے، تبو اور نیلم پر فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی راجھستان میں شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔

سلمان خان کو سزا سنائے جانے کے وقت سلمان خان کی بہنیں عدالت میں تھیں جو سزا سنتے ہی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔

سلمان خان دیگر ساتھیوں سیف علی خان سونالی باندرے، تبو اور نیلم کو شک کی بنا پر رہا کر دیا گیا۔

سلمان خان کو سزا ملتے ہیں بالی وڈ پروڈیوسروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ اب ان کی فلموں کا کیا بنے گا جن میں سلمان خان کام کر رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *